نیویارک(این این آئی)فیس بک چلانے والی کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ قریب 50 ہزار صارفین نگرانی کرنے والی ایسی کمپنیوں کا نشانہ بنے ہیں جو ان کی جاسوسی کرنا چاہتے تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق میٹا نے ایک بیان میں کہا کہ جاسوسی کا نشانہ بننے والے افراد کو مطلع کر دیا گیا ۔
میٹا گروپ نے، جس میں انسٹاگرام اور وٹس ایپ بھی شامل ہیں، متعدد کمپنیوں کو اپنے پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا ۔ صارفین کی نگرانی کرنے والی ان کمپنیوں کا تعلق اسرائیل، بھارت اور شمالی مقدونیا سے تھا۔ میٹا کے مطابق چین کے بھی ایک نامعلوم گروپ نے فیس بک صارفین کی جاسوسی کی کوشش کی۔