لاہور( این این آئی)احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی جائیدادوں کی نیلامی کیخلاف حکم امتناعی کیلئے نئی درخواست دائر کردی گئی جس پر عدالت نے نیب سے جواب طلب کرلیا۔احتساب عدالت میں نوازشریف کی جائیدادوں کی نیلامی کے کیس کی سماعت ہو ئی ۔نوازشریف کی جائیدادوںکی نیلامی کے خلاف حکم امتناعی کیلئے نئی درخواست دائرکردی گئی ۔قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے حکم امتناعی کی درخواست دائرکی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف ملک واپس آگئے توجائیدادکی نیلامی کاعمل چیلنج ہوجائے گا،بہترہے نیلامی کچھ عرصہ کیلئے روک دی جائے، استدعا ہے عدالت نیلامی کے خلاف حکم امتناعی جاری کرے۔احتساب عدالت نے مزید سماعت 13 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیا۔