راولپنڈی (این این آئی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ کچھ لوگوں کو ولائتی بیماریاں ہوتی ہیں تاہم آج کل وہ کافی صحت مند ہیں،کہتے ریں میں بہت بڑا لیڈر ہوں ،وہ یہاں رہ کر بات کریں یا جو لندن میں چار سو ارب لے کر گئے ہیں اسے واپس کردیں۔راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال کے دورے کے بعد غیر رسمی گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت
نجی انشورنس کمپنی کو پیسہ دے رہی ہے.،وہ ذمہ دار ہے تمام سہولیات فراہم کرنے کی.اس وقت 399 ارب کا پریمیم سیٹل ہوچکا ہے،اس وقت وفاقی آڈٹ اتھارٹی لاہور کے ہسپتالوں کا آڈٹ کر رہی ہے.۔ انہوںنے کہاکہ غریب مریض کی دوائی کی چوری زیادتی ہے،چھوٹی مچھلیاں اور بڑے مگرمچھ سب پکڑے جائیں گے،سٹی اسکین اور ایم آر آئی کو آوٹ سورس کر دیا ہے،مریض صحت کارڈ کے ذریعے اس کی فیس دیگا