ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے لئے کوششیں کیں، امریکا کا اعتراف

datetime 17  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)امریکا نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے اپنے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کو

مکمل کرنے کی جانب سال 2020 میں اضافی پیش رفت کی لیکن ایکشن پلان کی تمام شرائط کو مکمل نہیں کیا اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہی رہا۔رپورٹ میں پاکستان کی حمایت کے عنوان سے ایک الگ باب میں کہا گیا کہ امریکی حکومت نے افغانستان اور وسیع تر علاقائی سلامتی میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین کے اندر دہشت گرد گروپوں کو ختم کرے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں تعاون کیا جس نے پاکستان کو ملک کے ان حصوں پر دوبارہ دعویٰ کرنے میں مدد دی جو پہلے عسکریت پسند گروپوں کے قبضے میں تھے۔اس کے باوجود کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر نامزد دہشت گرد گروپ پاکستانی فوجی اور سویلین اہداف کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور جبکہ پاکستان نے ان نامزد دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کچھ کارروائیاں کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…