پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پریمیئر لیگ کے سیزن 2021 کے موقع پر شعیب ملک اور وہاب ریاض کے ایک دوسرے کے بارے میں دلچسپ انکشافات

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)سری لنکا میں جاری لنکا پریمیئر لیگ کے سیزن 2021 کے موقع پر جافنا کنگز کے اسٹار شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک دوسرے کے بارے میں دلچسپ اور مزاحیہ باتیں بتائیں۔وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ‘‘اسپرے چیلنج’’ انٹرویو سیریز میں حصہ لیتے ہوئے ایک دوسرے کے بارے میں کئی سوالات کے جوابات دئیے۔

دونوں کھلاڑیوں سے کھانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو شعیب ملک نے کہا کہ یہ سوال میری بیوی سے پوچھیں، پھر آپ کو تفصیلی جواب ملے گا، اسی لیے کہ وہ کھانا پکانا نہیں جانتی اور وہ ہمیشہ باہر سے آرڈرکرتی ہیں۔میزبان کی طرف سے جب ان سے پوچھا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں میں سست کون ہے تو شعیب ملک نے وہاب ریاض پر پانی چھڑکنے میں جلدی کی اور انہوں نے بتایا کہ وہاب ریاض ایک تیز گیند باز ہے اور اسے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہے، شاید اسی لیے وہ سست ہیں۔شعیب ملک نے کہا کہ میسیئر کٹ بیگ پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کا ہوتا ہے اور ہنستے ہوئے کہا کہ میں ایک آل راؤنڈر ہوں اور ایک بلے باز سے زیادہ بلے ساتھ رکھتا ہوں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کھانے کا شوقین کون ہے تو وہاب ریاض نے انکشاف کیا کہ شعیب ملک دن میں 6 بار کھانا کھاتے ہیں، یقین کریں صبح 3 بجے بھی اس کے کمرے میں کلب کا سینڈوچ ہوگا۔ اس موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں دن میں چھ بار تھوڑا تھوڑا سا کھانا کھاتا ہوں تاکہ فٹ رہوں۔ایک سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے بھی شعیب ملک کو پارٹی لور بتایا اور اپنی یادداشت شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ کراچی میں شعیب ملک نے پارٹی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور کہا کہ جب وہ اور میں کراچی میں اکٹھے ہوئے تو پارٹی کریں گے۔ لیکن وہاب ریاض نے مسکراتے

ہوئے کہا کہ خدا کا شکر اس کا نام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں تھا اور ہمارا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا۔یاد رہے کہ بہترین کھیل کے ساتھ جافنا کنگز پہلے ہی لنکا پریمیئر لیگ 2021 میں پیر کو ڈمبولا جائنٹس کے خلاف جیت کے ساتھ پلے آف میں پہنچ چکی ہے۔ ان کا مقابلہ جمعرات کو کولمبو اسٹارز سے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…