ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم اپنا بوجھ اٹھائیگی، پی ٹی آئی اپنا بوجھ اٹھائے، خالد مقبول

datetime 16  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنا بوجھ اٹھائے گی، پی ٹی آئی اپنا بوجھ اٹھائے۔جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں پارٹی رہنماوں سے

ملاقات کی۔اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کا بوجھ نہیں اٹھائیں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں فعال عدالت اور شراکتی جمہوریت کی ضرورت ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف ہم نے تمام سیاسی قوتوں کو اے پی سی میں بلایا۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی پورے سندھ کو لسانی فسادات کی طرف بڑھا رہی ہے، سعید غنی تنخواہ دار ہیں ان کی مجبوری ہے ایسی باتیں کرنا۔خالد مقبول صدیقی نے سوال کیا کہ کیا کوٹہ سسٹم ہم نے لگایا؟ یا پھر لسانی بل ایم کیو ایم نے پیش کیا؟انہوں نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی ایم کیو ایم مرکز آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال سے سیاسی اختلاف نہیں، سیاسی اختلاف سیاسی لوگوں سے ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…