پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

صاحبزادہ یعقوب نے لکھا ملٹری آپریشن نہ کرنا، ملک ٹوٹ جائیگا،کرنل ر یٹائر ڈ فرخ کے انکشافات

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) کرنل(ر)فرخ نے مشرقی پاکستان کے بنگلادیش بننے کے پس پردہ حقائق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صاحبزادہ یعقوب نے لکھا ملٹری آپریشن نہ کرنا، ملک ٹوٹ جائیگا، 4جرنیل وہاں تھے سب نے کہا آپریشن نہیں مذاکرات کریں ، ادھر بھٹو سمیت کچھ مشیروں نے یحییٰ کو پمپ کیا۔مشرقی پاکستان میں جنگ لڑنے والے کرنل (ر)فرخ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں

مشرقی پاکستان کے بنگلادیش بننے کے پس پردہ حقائق بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بطورکیپٹن ہیڈ کواٹرزمیں انٹیلی جنس افسر تعینات کیاگیا، پہلے دن انٹیلی جنس رپورٹس کی فائلیں دیکھیں توہوش ٹھکانے آگیا۔کرنل (ر)فرخ کا کہنا تھا کہ پتہ چلااوپرسے ڈھاکہ ٹھیک لیکن اندرسے گل سڑگیا ہے، صاحبزادہ یعقوب نے لکھا ملٹری آپریشن نہ کرنا، ملک ٹوٹ جائیگا، 4جرنیل وہاں تھے سب نے کہا آپریشن نہیں مذاکرات کریں ، ادھر بھٹو سمیت کچھ مشیروں نے یحییٰ کو پمپ کیا۔انھوں نے بتایا کہ جو بندہ ہمیں ملتا تھا اسے مکتی مار دیا جاتا تھا، ایس پی کے بیٹے کو بازار میں مار دیاگیا ، آپریشن ہوگیااور ایک ماہ میں ہم نے کلیئر کیا، جس کے بعد مکتی باہنی بھارت بھاگ گئے۔مشرقی پاکستان میں جنگ لڑنے والے کرنل نے کہا کہ 20نومبرکوبھارتی فوج سے ملکرمکتیوں نے ٹینکوں کا بڑا حملہ کیا، ہمارے پاس دوسری جنگ عظیم کے بیکار ٹینک تھے، کہا جاتا ہے تین ڈویژنزتھیں تاہم حقیقت میں ایک ڈویژن ٹینک فورس تھی ، جو ڈویژنز بھیجی گئیں انکے ٹینکس کےآرٹلری گنز ہی نہ تھیں۔جنگ کے حوالے سے کرنل (ر)فرخ نے کہا کہ بھارت نے 20نومبر کوعید کے دن 24مقامات پر حملہ کیا، یہاں پر جنگ ڈکلیئر ہی نہ کی گئی، جواب لینا چاہیے کہ جنگ ڈکلیئر کیوں نہ ہوئی؟13دن بعد جب ہم نے یہاں سے حملہ کیا تو جنگ قراردیا گیا۔انہوں نے کہاکہ نیوی کے پاس صرف 4گن بوٹس اورفضائیہ کے 15بڈھے جہاز تھے،

ہمارے پرانے ایف86اور بھارت کے نئے Mig 21 تھے، ہم بھرپور لڑے، بھارت کے 13جہاز گرائے اورہمارے دو گرے۔کرنل(ر)فرخ نے بتایا کہ سمجھ آرہی تھی یہ معاملہ اب ہم سے زیادہ ہوگیا ہے، سرنڈر غیر متوقع اور پہاڑ کے طرح ہم پر گرا، بہت دکھ ہوا، یکطرفہ لڑائی تھی پھر بھی ہمارا گروپ علیحدہ لڑنیکا منصوبہ بنا رہا تھا۔انھوں

نے کہا کہ اکٹھے4 یا 10 ہزارہوتے توسرنڈر نہ ہوتا لیکن ہم ٹکٹریوں میں تقسیم تھے ، ہم43ہزار تھے8ہزار شہید ہوئے ،سویلین سمیت ہم 90ہزار تھے، مشکل ترین وقت تھا جب ڈھاکہ سے بھارت جیل میں لیکر گئے۔کرنل (ر)فرخ کا کہنا تھا کہ مال گاڑی کے ڈبوں میں سامان کی طرح دھکیلا اورتالا لگا دیاگیا، 3دن،4راتوں تک سفر میں

بھوکے پیاسے اوروہیں پرپیشاب بھی کرتیرہے، جب تالا کھلا تو کچھ پاگل، بیہوش اور کچھ مرگئے جبکہ جیل سے 5 لوگ باتھ روم سیسرنگ کھود کر بھاگے۔انھوں نے اپنی محبت کے حوالے سے بتایا کہ جنگ سے پہلے پاکستانی محب وطن لڑکی سے محبت ہوئی، لڑکی کا نام سونیا تھا اور وہ بھی مجھ سے بہت پیار کرتی تھی، اس فیملی کو

مکتی کہتے تھے کپتان کو مروا دو، انہیں ہمارے حوالے کرو توسب کو معاف کردیں گے ، وہ بنگالی تھی مجھے کہتی تھی مغربی پاکستان چلے جاتے ہیں۔کرنل (ر)فرخ نے کہا کہ پاکستانیوں کی مددکرنیوالے ڈھائی لاکھ بنگالیوں،بہاریوں کو قتل کیا گیا، ان میں سونیا کا سارا خاندان بھی قتل کردیا گیا، رہائی کے بعد ان کو بہت تلاش کیا لیکن نہیں ملے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…