پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

شائقین کرکٹ کے لئے مایوس کن خبر، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے سبب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان ون ڈے سیریز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیریز 6 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملتوی کی گئی، پی سی بی اور ویسٹ انڈین

کرکٹ بورڈ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کا رات واپس وطن روانہ ہونے کا بتایاگیا۔واضح رہے کہ دورے کے لیے پاکستان میں موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کے 6 کھلاڑی اور 3 سپورٹ اسٹاف کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل 3 کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ اسٹاف کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔بعدازاں آخری ٹی ٹوئنٹی سے قبل مہمان ٹیم کے اسکواڈ کے مزید 5 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جن میں 3 کھلاڑی اور 2 سپورٹ اسٹاف شامل ہے۔ کیسز مثبت آنے کے بعد سے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان جاری رکھنے سے متعلق خطرے کے بادل پہلے ہی منڈلانے لگے تھے تاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ون ڈے سیریز کھیلنے کا فیصلہ دونوں بورڈز کے اجلاس سے مشروط کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے دستیاب تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے تھے جس کے بعد آخری میچ کو شیڈول کے مطابق کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…