لاہور(این این آئی) ڈیفنس سی میں اجتماعی زیادتی کیس کے بارے میں پولیس تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں ۔بتایاگیا ہے کہ چاروں لڑکیاں پارٹی گرلز ہیں، جو ہارون پٹھان کے گھر میں رہتی تھیں۔ لڑکیوں میں عظمی، نورین، زنیرہ بہنیں اور ایک سہیلی حرا کے
ساتھ رہ رہی تھیں۔ منگل کی رات کو ہارون پٹھان کو تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے بجلی چوری کے مقدمے میں گرفتار کر لیا۔ ہارون پٹھان کے جانے پر چاروں لڑکیاں اکیلی رہ رہی تھیں۔ لڑکیوں نے ہارون کے پکڑے جانے پر اپنے منیجر خالد کو بتایا کہ ہم اکیلی ہیں۔ زنیرہ نے وہاں سے جانے کے لیے اپنے ایک دوست بلال کو فون کر کے آن لائن ٹیکسی بھجنے کو کہا اور منیجر خالد نے چاروں کو رات کے وقت وہاں سے نکلنے سے منع کیا اور تین افراد کو اس گھر میں بھیج دیا۔پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ شراب کے نشے میں دھت ان افراد نے نورین اور زنیرہ سے باہمی رضا مندی سے ان کے گھر ٹھہرے اس دوران نورین اور زنیرہ کا ان افراد کے ساتھ پیسوں پر جھگڑا ہو ا تو عظمی نے اپنے دوست عمر کو فون کر دیا۔ عمر نے جھگڑے کے بارے پولیس کو 15 پر کال کر دی جس پر پولیس پہنچی تو تینوں فرار ہو گئے۔