واشنگٹن (این این آئی)موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب آنے والے طوفان، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل اور گیس کے ذخائر تک رسائی ناممکن ہو سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ انکشافات برطانوی کنسلٹنسی فرم ویرسک میپلکروفٹ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کیے ۔تازہ تحقیق میں کہاگیاکہ کلائمٹ چینج
کی وجہ سے تیل اور گیس کے چالیس فیصد ذخائر یا چھ سو بلین بیرل تک رسائی ختم ہو سکتی ہے۔ سعودی عرب، عراق اور نائجیریا اس صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ خام تیل ایکسپورٹ کرنے والے ملک سعودی عرب میں بے انتہا گرمی، پانی کی قلت اور ریت کے طوفان رکاوٹ بن سکتے ہیں۔