ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

پاک ویسٹ انڈیز میچ ، کراچی کے خالی گرائونڈ پر میمز کی بھرمارہوگئی

datetime 16  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)رواں ہفتے کے آغاز میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہونے والے پاک بمقابلہ ویسٹ انڈیز میچ کے درمیان میدان بالکل خالی نظر آیا جس پر میمز کی بھر مار ہوگئی ۔رواں ہفتے کے آغاز میں پاک ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی تین میچوں

کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے با آسانی 63 رنز سے ویسٹ انڈیز کو شکست دی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مہمان اور میزبان ٹیم تو خوب ایکشن میں نظر آئی مگر شائقین کا نام و نشان نہ تھا۔میچ میں شائقین کا دلچسپی نہ لینا اور کراچی نیشنل اسٹیڈیم کا خالی نظر آنا میمرز کو ایک آنکھ نہ بھایا اور اْنہوں نے اس صورتحال پر بھی ہزاروں میمز بنا ڈالیں۔ٹوئٹر پر وائرل ہوتی اِن میمز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنیا کے چار ایسی جگہوں کو شیئر کیا گیا ہے جہاں مشکل ہی سے کوئی انسان میسر آتا ہے، ان میں صحرا، برفانی صحرا، سمندر سمیت کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم شامل بھی ہے۔دوسری جانب میچز کے دوران پاکستان کے دو شہروں کے شائقین میں موازنہ کرتے ہوئے فیصل آباد اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی بھی تصویریں شیئر کی گئی جن میں ڈومیسٹک میچ کے دوران فیصل آباد کا اسٹیڈیم فْل اور کراچی میں نیشل میچ کے دوران کراچی کا اسٹیڈیم خالی تھا۔ایک اور میم میں لکھا گیا تھا کہ اگر کراچی والوں کو میچ کے دوران اسٹیڈیم بھرنے کا کہا جائے تو وہ آگے سے جواب دیں گے کہ ابا نہیں مانیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…