ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں یہودی بچوں کے پہلے دس روزہ تربیتی کیمپ کا آغازہوگیا ہے۔ملک مقیم ربی نے اس اقدام کوگیم چینجرقرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الصفا ،دبئی میں واقع منی معجزات یہودی پری اسکول میں منعقدہ کیمپ گان ایزی میں شرکا کو
یہود کی تاریخ اور مذہبی طریقوں کے اسباق پڑھائے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ گیند بازی اور ٹیلنٹ شوزوغیرہ بھی کیمپ کی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات میں مقیم ربی لیوی ڈچمین نے بتایا کہ یہ سب کچھ زبردست ہے۔ یہ ابراہیم معاہدے کا براہِ راست نتیجہ ہے اور ہم اس کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔کیمپ گان ایزی کے آغاز کے موقع پر اتفاق سے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے یواے ای کاتاریخی دورہ کیا تھا۔انھوں نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی تھی۔ کسی اسرائیلی رہنما کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا سرکاری دورہ تھا۔کیمپ گان ایزی دنیا بھر میں درجنوں مقامات پر منعقد ہوتا ہے اور وہ متحدہ عرب امارات میں یہودی بچوں کو ان کے مذہبی ورثے کے بارے میں سکھانے کے لیے امریکا اور فرانس سے کونسلروں کولایا جارہا ہے۔یہ کیمپ 22دسمبر تک جاری رہے گا۔اس میں شرکت کے لیے 50 سے زیادہ بچوں نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔