پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

نئے شواہد نہ ہوں تو دفعہ 164کا بیان دوبارہ ریکارڈ نہیں ہوسکتا ‘لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اگر نئے شواہد نہ ہوں تو دفعہ 164کا بیان دوبارہ ریکارڈ نہیں ہوسکتا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے قانونی نقطہ طے کرتے ہوئے اغوا ء کے مقدمے میں مدعی نرما شہزادی کا سیکشن 164 کے تحت اعترافی بیان دوبارہ ریکارڈ نہ کرنے کے خلاف درخواست مستردکر دی ۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے 164کا اعترافی بیان دوبارہ ریکارڈ نہ کرنے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ درست قرار دے دیا ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے درست نشاندہی کی کہ تکنیکی طور پر بیان دوبارہ ریکارڈ نہیں ہوسکتا،دوسری بار بیان کرانے کیلئے مناسب جواز ہونا چاہیے جو موجود ہ کیس میں نہیں ،در خواست گزار مجسٹریٹ کے فیصلے میں کوئی غیر قانونی عنصر ثابت کرنے میں ناکام رہے ،جب تک تفتیش نہ ہوجائے سیکشن 164 کے تحت ریکارڈ کیے گئے بیان کو مکمل طور پر سچ نہیں مان سکتے ،سیکشن 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرتے ملزمان کا ہونا ضروری ہے ، ملزمان کو حق حاصل ہے کہ وہ بیان پر جرح کرسکیں ۔خاتون نرما شہزادی کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دی کی تھی نامعلوم افراد نے اغوا ء کیا جس کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا ،تفتیش افسر نے درخواست گزار کو بازیاب کراو کہ بیان ریکارڈ کیا اور عدالت پیش کیا ، ملزمان کی موجودگی میں درخواست گزار کا اعترافی بیان ریکارڈ کیا گیا ،درخواست گزار نے دوسری بار دوبارہ اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست دی جسے مجسٹریٹ نے مسترد کردیا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…