پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن )آئندہ برس نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ویمنز ورلڈ کپ 4 مارچ کو شروع ہو گا، پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا۔4 مارچ سے شروع ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی نیوزی لینڈ کرے گا، میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔افتتاحی میچ میزبان نیوزی لینڈ

اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ہو گا۔5 مارچ کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی جبکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 6 مارچ کو ہو گا۔31 دنوں میں 31 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں8 ٹیمیں شریک ہوں گی، میچز لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی جو کہ 30 اور 31 مارچ کو ہوں گیجبکہ فائنل 3 اپریل کو شیڈول ہے، ناک آوٹ میچز کے لیے ریزرو ڈے رکھے گئے ہیں۔آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی بنیاد پر جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میزبان کی حیثیت سے آٹومیٹک کوالیفائی کیا۔پاکستان، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز نے ٹیم رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کیا۔زمبابوے میں کھیلا جانے والے ورلڈ کپ کوالیفائر کوویڈ 19 کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا۔پاکستان ویمنز ٹیم 8 مارچ کو آسٹریلیا، 11 مارچ کو ساوتھ افریقہ، 14 مارچ کو بنگلا دیش، 21 مارچ کو ویسٹ انڈیز، 24 مارچ کو انگلینڈ اور 26 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچز کھیلے گی۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…