پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

ملک بھر میں یوم سقوط ڈھاکہ آج منایاجائیگا

datetime 15  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ملک بھر میں یوم سقوط ڈھاکہ 16دسمبرجمعرات کو منایاجائے گااس سانحہ کے حوالے سے سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا ،سانحہ مشرقی پاکستان 16دسمبر 1971ء کو پیش آیا جسے سقوط ڈھاکہ بھی کہا جاتا ہے ۔سقوط ڈھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ تھی جس کے نتیجے میں بنگلا دیش دنیا کے نقشے پر

ابھرا۔بھارتی سازشوں کے نتیجے میں26مارچ 1971ء کو جنگ کا آغاز ہوا اور 16دسمبر 1971ء کو مشرقی پاکستان علیحدہ ہو گیا جس کی وجہ سے پاکستان آبادی اور رقبے کے لحاظ سے ایک بڑی ریاست سے محروم ہو گیا ۔مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے اسباب جاننے کیلئے حمود الرحمن کمیشن بھی بنایا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سانحہ مشرقی پاکستان کو آج16 دسمبر کو 50 سال مکمل ہوگئے ہیں ،مشرقی پاکستان کی مغربی پاکستان سے علیحدگی کے حوالے سے بھارت کے مذموم عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئے ،خارجہ امور کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے پاکستان کے وجود کو پہلے دن سے ہی تسلیم نہیں کیا ۔ ہندوستان کی دخل اندازی اور جارحیت صرف اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکلز(4)2اور(7)2 کی کھلی خلاف ورزی تھی۔ خطے میں آج تک جو آگ لگی ہوئی یہ ہندوستان کی لگائی ہوئی ہے۔1971ئ میں اگرچہ مشرقی پاکستان علیحدہ ہوا لیکن سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ ایسے بے شمار لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کیلئے اپنے گھر بار لْٹا دیے۔ انہی میں سے ایک بِہاری کمیونٹی بھی تھی۔گویا یہ وہ لوگ تھے جو تاریک راہوں میں مارے گئے۔ یہ آج بھی پاکستان اور بنگلہ دیش میں آباد ہیں اور اپنی شناخت جو ہر انسان کا بنیادی حق ہے کے متلاشی ہیں۔ پاکستان نے اس واقعے کے پچاسویں سال میں ان بِہاریوں کی دادرسی اور پذیرائی کیلیے چند اہم اقدامات اْٹھائے ہیں۔ پہلی مرتبہ 6ستمبر کے موقع پرGHQمیں بہاریوں کو نہ صرف مدعوع کیا گیا بلکہ شام کے ڈھلتے گہرے سائے میں جب پاکستان کی ٹی وی اسکرینوں پر ان کا ذکر ہوا تو نہ صرف یاد گارِ شہدا پر موجود ہر شخص ان کو خراجِ عقیدت پیش کر رہا تھا بلکہ پاکستان کے کونے کونے میں ہر شخص نے اْن کے درد کو محسوس کیا اور ان کی قْربانیوں کا اعتراف کیا۔ اسی سلسلے میں بِہاریوں کے اعزاز میں پشاور، کراچی، ملیر، حید ر آباد، لاہور اور راولپنڈی میں خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا۔ پشاور میں ہونے والی تقریب، بِہاری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے46افراد کے اعزاز میں کی گئی جن میں 10ریٹائرڈ آرمی آفیسر بھی شامل تھے جو 1971ء میں لڑے۔ لاہور میں ہونے والی تقریب میں بِہاری کمیونٹی کے250عظیم لوگوں اور جانثاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا،ان کے علاوہ ملیر (کراچی)اور حیدر آباد میں تین مختلف تقریبات میں 660بِہاری افراد اور جنگی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ 16دسمبر کو اسی سلسلے کی اعزازی تقریب راولپنڈی میں منعقد کی جارہی ہے کہ جس میں 63بہاریوں اور جنگی ہیروز کو مدعو کیا جا رہا ہے،اس حوالے سے پاکستان میں فلم کھیل کھیل میں حال ہی میں ریلیز ہوئی کہ جس میں بِہاریوں کے مصائب، حالات اور قربانیوں کی زبردست عکاسی کی گئی ہے اور متحدہ پاکستان کیلئے ان کی خدمات کو اْجاگر کیا گیا ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…