اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو نئے گیس و بجلی کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ کمیٹی سے 21 دسمبر تک سفارشات
پر مبنی رپورٹ طلب کر لی گئی، غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو ریگولرائز کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔کابینہ اجلاس میں اسد عمر نے اسلام آباد میں گیس و بجلی کنکنشنز پر پابندی کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ 2019 ء میں وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، ابھی تک رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔گیس اور بجلی کے کنکنشنز بارے سفارشات میں تاخیر سے متعلق سیکرٹری قانون نے بریفنگ دی۔وزیراعظم نے ہائوسنگ سوسائیٹیز کو ریگولرائز کرنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کر دیں اور کہا کہ جو سوسائٹیز قانونی معیار پر پورا اترتی ہیں ان کو ریگولرائز کیا جائے، کمیشن سوسائٹیز سے متعلق قانونی معاملات کا جائزہ لے۔