جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

گوادر میں پرامن لوگوں کا احتجاج سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے بھی خاموشی توڑ دی

datetime 15  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنی وسائل سے مالامال ملک ہے یہ پوری قوم کومعلوم ہے لیکن وہاں کے لوگوںکے مسائل کیا ہیں وہ کسی کو معلوم نہیں،خواتین ،بچے ،بزرگ اورجوان پاکستان کے آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کرنے کیلئے سڑکوں پر ہیںلیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیںرینگی۔ اپنے ویڈیو بیان میںانہوںنے کہا کہ

جب چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اعلان کیا گیا تو سب سے زیادہ بلوچستان ، گوادر او رساحلی پٹی کے لوگ خوش تھے اوروہ یہی سمجھ رہے تھے اب سی پیک آئے گا اتوان کا معیار زندگی بہتر ہوگا،بچوں کا مستقبل بہتر ہو جائے گا،تعلیم اورصحت کا نظام بہتر ہو جائے گا وہ عزت اور آبرو کے ساتھ رہیں گے لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ انہیں ترقی کے مواقع ملنے کی بجائے ان کا ذریعہ معاش تنگ کردیا گیا،لائسنس لے کر بڑے بڑے ٹرالرز چھوڑ دئیے گئے جبکہ چھوٹی چھوٹی کشتیوں والے مقامی لوگ روزگار سے محروم رہ گئے ۔مشکل راستوں کی وجہ سے پاکستان کے کسی علاقے سے کوئی چیز گوادر نہیں پہنچتی تھی اور اشیائے خوردونوش اور حتیٰ کہ ادویات تک ایران سے آتی تھیں، ان لوگوںکا صدیوںسے ایران سے کاروبار ہے جو بہت بڑانہیںبلکہ ان کی ضروریات کے مطابق ہے لیکن اس میں بھی رکاوٹیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے سیاسی لوگ نہیں ،وہ پر امن احتجاج کر رہے ہیں ان کو سنیں او ر انہیں تسلیم کریں او رانہیں ان کاحق دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…