لاہور (آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمرانی حکومت 7 روپے فی لیٹر کی ڈنڈی عوام کو مار گئی۔اپنے ٹوئٹ میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے مطابق فی لیٹر کمی 12 روپے تک ہونی چاہیے تھی، گزشتہ ماہ ا?ئل اینڈ گیس ریگولیٹری
اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش بھی آٹھ روپے کمی کی تھی، عمرانی حکومت یہاں بھی 7 روپے فی لیٹر کی ڈنڈی عوام کو مار گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’سچ ہے چور چوری سے چلا بھی جا? لیکن ہیرا پھیری سے نہیں جاتا۔‘خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 5 روپے کم کی ہے۔