نئی دہلی (این این آئی)بھارتی فضائیہ کے 8دسمبر کو تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونیوالا گروپ کیپٹن ورون سنگھ آج بنگلور کے ایک ہسپتال میں زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فضائیہ نے کہا ہے کہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ آج صبح زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔8 دسمبر کوتامل ناڈو میں
ہیلی کاپٹرحادثے میںبھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور انکی اہلیہ اور مسلح افواج کے 11اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ حادثے میں صرف کیپٹن ورون سنگھ زندہ بچے تھے ، جنہیں شدید زخمی حالت میں تامل ناڈو کے ولنگٹن ہسپتال منتقل کیاگیا تھا ۔بعد ازاں انہیں بنگلورو کے ایک ہسپتال منتقل کردیاگیا تھاجہاں آج صبح وہ دم توڑ گئے ۔