جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

یونیورسٹی کانووکیشن، خاتون پروفیسر کا شہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار

datetime 15  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن میں ڈاکٹرفوزیہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل سے ڈگری لینے سے انکار کر دیا۔ڈاکٹرشہباز گل کانووکیشن کے دوسرے روز سیشن میں مہمان خصوصی تھے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس سمن آباد کالج ڈاکٹر فوزیہ کو پی ایچ ڈی کو ڈگری دی جانا تھی۔

ڈآکٹر فوزیہ نے ڈگری نہ لینے کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل کانووکیشن میں مہمان خصوصی بننے کے لائق نہیں اس لئے ان سے ڈگری وصول نہیں کروں گی۔ دوسری جانب سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر رضا الرحمن نے کہا ہے کہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے اپیل ہے کہ حکومت تعلیم دوست پالیسی اپناتے ہوئے چالیس لاکھ بچوں کے پڑھنے کابنیادی حق انہیں واپس دے،کنٹونمنٹ بورڈ زکے قانون میں تبدیلی کی جائے اور42 کنٹونمنٹ بورڈ زکی جانب سے 30 ہزار پرائیویٹ سکولوں کو خالی کرنے کے نوٹسزواپس لئے جائیں، اس اقدام سے نہ صرف لاکھوں کی تعداد میں بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے بلکہ لاکھوں کی تعداد میں اساتذہ اوردیگر عملہ بھی بیروزگار ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے 30 ہزار پرائیویٹ سکولوں کو خالی کرنے کے نوٹس جاری کرناافسوسناک عمل ہے، ان تعلیمی اداروں میں 40 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ تین لاکھ سے زائد اساتذہ اوردیگر عملہ فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ زکے قانون میں تبدیلی کی جائے اور ان چالیس لاکھ بچوں کو پڑھنے کا حق ادا کیا جائے

تاکہ مستقبل میں یہ بچے ملک اور قوم کے لئے اپنی خدمات انجام دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کورونا وباء کی وجہ سے بچے پڑھا ئی سے دور رہیں اور تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ے اور اس اقدام سے مزید تعلیم کا نقصان ہو گا۔موجودہ حالات میں ہم تعلیمی میدان میں مزید کسی بھی قسم کے نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…