ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو ڈٹے رہنے کا پیغام

datetime 15  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر مشکل وقت میں بھی ڈٹے رہنے کا پیغام دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان، پاکستان کے 22 ویں جبکہ پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز

متواتر استعمال کرتے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے برطرف کیئے گئے گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔یہ بات سپریم کورٹ آف پاکستان میں بر طرف ملازمین کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ہدایات لے کر عدالتِ عالیہ کو بتائی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو آگاہ کیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے برطرف سرکاری ملازمین سے متعلق 3 ہدایات دی ہیں۔انہوں نےکہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ گریڈ 1 سے 7 کے ملازمین کو بحال کیا جائے، جبکہ 8 سے 17 گریڈ کے ملازمین کا ایف پی ایس سی ٹیسٹ لیاجائے۔اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو بتایا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن 3 ماہ میں ملازمین کےٹیسٹ کا عمل مکمل کرے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جو ملازمین ٹیسٹ پاس کریں گے انہیں مستقل کر دیا جائے گا، ٹیسٹ کلیئر ہونے تک ملازمین ایڈہاک تصور ہوں گے۔یاد رہے کہ عدالت نے ایکٹ کالعدم قرار دیا تھا جس سے متاثرہ ملازمین کی تعداد 5 ہزار 947 ہے۔عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے کیس کا فیصلہ کل سُنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…