بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت کا سپر سونک میزائل ٹارپیڈوسسٹم کا تجربہ

datetime 14  دسمبر‬‮  2021 |

اڑیسہ (این این آئی)بھارت نے ریاست اڑیسہ کے ساحل پر واقع عبدالکلام جزیرے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے سپرسونک میزائل کے ذریعے ٹارپیڈو سسٹم کا تجربہ کیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیفنس ڈیولپمنٹ اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)نے کہا ہے کہ اس سسٹم کو آبدوزشکن جنگی صلاحیتیں بڑھانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو روایتی ٹارپیڈو کی حد سے کہیں زیادہ ہے۔یہ اگلی نسل کے میزائل پر مبنی

ٹارپیڈو ڈیلیوری سسٹم ہے۔ ٹیسٹ کے دوران میزائل کی تمام صلاحیتوں کا کامیابی سے مظاہرہ کیا گیاہے۔یہ ایک قسم کا سپرسونک اینٹی شپ میزائل ہے۔ اس میں کم وزن کا ٹارپیڈو لگایا گیا ہے جسے پے لوڈ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ڈی آر ڈی او نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل میں ٹارپیڈو، پیراشوٹ ڈلیوری سسٹم اور ریلیز میکانزم پر مشتمل ہے ۔ ڈی آر ڈی او نے مزید کہا کہ اس نظام کازمین سے موبائل لانچر کے ذریعے تجربہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…