ممبئی( این این این آئی)او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم نے انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف کی شادی کی تصاویر اورویڈیو خریدنے کی کبھی بات نہیں کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی کی تصاویر اورویڈیوز کے حقوق 80 کروڑ بھارتی روپے میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم کو فروخت کرنے کی افواہیں تھیں۔کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی کے بعد
ایمیزون پرائم کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اوٹی ٹی پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ ایک اسی چیز کے 80 کروڑ کیوں دیں گے جو پہلے ہی سوشل میڈیا پر موجود ہو۔ہم نے شادی کی ویڈیو کے لئے کترینہ کیف سے کبھی رابطہ نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف یا وکی کوشل کی مارکیٹنگ ٹیم نے شادی سے پہلے جان بوجھ کرتصاویر اورویڈیوز کی فروخت کی افواہیں پھیلائیں تاکہ شادی کومیڈیا اورسوشل میڈیا پربھرپورکوریج دلائی جاسکے یہی وجہ ہے کہ شادی کے بعد کترینہ کیف اوروکی کوشل نے سوشل میڈیا پرشادی کی تصاویراورویڈیوز خود ہی شیئر کردیں۔اس سے قبل بھارتی میڈیا نے مختلف ذرائع سے دعوی کیا تھا کہ جوڑے کو ایک سٹریمنگ ویب سائٹ نے شادی کے نشریاتی حقوق دینے کے لیے 100 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔