پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

ایرانی جوہری معاہدے پر امریکہ اور اسرائیل میں اختلافات کا انکشاف

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)واشنگٹن میں ایک امریکی سرکاری ذمے دار نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز اور موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کے واشنگٹن کے دورے میں ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں سے متعلق تجاویز کے حوالے سے شدید اختلافات سامنے آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ذمے دار نے بتایاکہ اختلافات کا محور واشنگٹن کا ان منظرناموں کو مسترد کرنا تھا

جو ملاقاتوں کے دوران میں پیش کیے گئے۔ ساتھ ہی اس بات پر توجہ مرکوز رہی کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو جلد از جلد نشانہ بنانے کے لیے واشنگٹن کی جانب سے ایک سنجیدہ عسکری منصوبہ وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ذمے دار کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وفد نے ویانا مذاکرات میں شریک امریکی ٹیم پر الزام عائد کیا کہ اس نے بنا کسی عوض کے ایرانی جانب کو رعائتیں پیش کر دیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس امریکی ذمے دار نے واضح کیا کہ امریکی اور اسرائیلی مواقف میں عدم موافقت کا یہ مطلب نہیں کہ واشنگٹن اسرائیل کی سیکورٹی کا پابند نہیں۔ البتہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتطامیہ کے ذریعے اسرائیل کو یہ سخت پیغام پہنچا دیا ہے کہ تل ابیب کی جانب سے تہران کے خلاف کوئی بھی یک طرفہ فوجی کارروائی خطرناک ہو گی۔بینی گینٹز اور ڈیوڈ بارنیا نے گذشتہ ہفتے امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان)، سی آئی اے اور امریکی وزارت خارجہ میں ذمے داران کے ساتھ ایرانی جوہری معاملے پر بات چیت کی۔واضح رہے کہ ایران اس وقت ویانا میں اپنے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے حوالے سے مذاکرات کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…