بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مزید مہنگائی کا خدشہ ظاہر کر دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )نے جنوبی ایشیا کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشن گوئی کرتے ہوئے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی وجہ بجلی کی قیمتوں اور عالمی

مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کیمطابق جنوبی ایشیائی ممالک کی شرح نمو ستمبر 2021 کے مقابلے میں 8.8 فیصد سے کم کرکے 8.6 فیصد رہنے کی پشین گوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اے ڈی بی نے مالی سال 2021 میں بھارت کی معاشی شرح نمو 10 فیصد سے کم کر کے9.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ بھارت میں مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پنجاب میں نظام آب پاشی کے لیے 20 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری بھی دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ قرض پنجاب میں چوبارہ نظام آب پاشی کینال سسٹم کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا جس سے بھکر، لیہ، مظفر گڑھ، جھنگ اور خوشاب کو پانی فراہمی میں مدد کریگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…