لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت لاہورکی عدالتوں سے رواں سال 1 لاکھ خواتین نے خلع کے لیے رجوع کیا جب کہ 10 ہزار سے زائد جوڑے ٹوٹ گئے۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق لاہور کی عدالتوں میں اس وقت 60 ہزار کے قریب خلع کے کیسز زیر سماعت ہیں جبکہ ان کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ عدم برداشت، رشتوں
کو ختم کر رہی ہے۔ دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیار،عشق،محبت کے نام پر بننے والے رشتے خلع کی دہلیز پر ٹوٹ رہے ہیں۔محتاط اندازے کے مطابق لاہورکے فیملی کورٹ میں روزانہ 150 سے زائد خلع کی درخواستیں دائر ہورہی ہیں۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے اگر فریقین صبر اور برداشت سے کام لیں تو بہت سے گھر ٹوٹنے سے بچ سکتے ہیں۔