اسلام آباد(آن لائن )وفاقی دارلحکومت کے تھانہ سہالہ میں نامعلوم خاتون کی ملنے والی نعش کی شناخت ہو گئی ہے ،مقتولہ کے تین بچے اور بیوٹی پارلر پر کام کرتی تھیں،پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ سہالہ کے علاقہ سے گزشتہ دنوں ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمدہوئی تھی اور انکی شناخت نہیں ہو پارہی تھی
،تاہم پولیس نے تفتیش کو بڑھاتے ہوئے سراغ لگایا ہے کہ مقتولہ کا نام طاہر ہ یاسمین بیوٹی پارلر کا کام کرتی تھیں اور سات دسمبر کو گھر سے کام کے لیے گئیں تو لاپتہ ہو گئیں،مقتولہ تین بیٹیوں کی ماں تھیں،تھانہ آئیر پورٹ پولیس نے کوئی داد رسی نہ کی تھی تاہم گزشتہ دنوں سہالہ پولیس نے نعش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کروایاتھا،۔