جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

مریم نواز وزیراعظم بن گئیں تو تباہی پھیر دیں گی شہباز شریف کے وزیراعظم کے اگلے امیدوار ہونے کا مطلب ہے کہ پائوں پڑنے کا ٹائم ہوا چاہتا ہے ، تحریک انصاف کے رہنما کی شدید تنقید

datetime 14  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (پی این آئی ) محمد زبیر وزیراعظم کیلئے اچھے امیدوار ہیں، علی نواز اعوان، کیا آپ میرے دوست ہیں؟ محمد زبیر اور تحریک انصاف کے رہنما کے مابین نجی ٹی وی پروگرام میں بحث ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم کے اگلے امیدوار ہونے کا مطلب ہے کہ پاؤں پڑنے کا ٹائم ہوا چاہتا ہے، علی نواز اعوان، شاہد خاقان عباسی نے

اپنی معلومات پر شہباز شریف کو ن لیگ سے وزیراعظم کا اگلا امیدوار قرار دیا ہوگا، محمد زبیر ،وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کی طرف سے محمد زبیر کو ن لیگ کی طرف سے وزارت عظمیٰ کیلئے اچھا امیدوار قرار دینے پر محمد زبیر نے ان سے پوچھ لیا کیا آپ میرے دوست ہیں؟ ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ گفتگو نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں ہوئی۔ منیب فاروق کی میزبانی میں ہونے والے پروگرام میں ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی بھی شریک تھے۔علی نواز اعوان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے شہباز شریف کے وزیراعظم کے اگلے امیدوار ہونے کا مطلب ہے کہ پاؤں پڑنے کا ٹائم ہوا چاہتا ہے۔محمد زبیرنے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنی معلومات پر شہباز شریف کو ن لیگ سے وزیراعظم کا اگلا امیدوار قرار دیا ہوگا، مریم نواز بھی وزارت عظمیٰ کیلئے اہل ہیں،خود کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں سمجھتا ہوں ۔علی نواز اعوان نے کہا کہ مریم نواز جس طرح میڈیا سیل چلاتی تھیں اگر وزیراعظم بن گئیں اور اس طرح پاکستان چلایا تو تباہی پھیر دیں گی،انصار عباسی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی مرضی کیخلاف شہباز شریف کو وزیراعظم کا اگلا امیدوار نہیں کہہ سکتے تھے، کالعدم ٹی ٹی پی کا موازنہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے، نیب کے پاس سے دستاویزی ثبوت ہی غائب ہوجاتے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ ریاست نے بلوچستان میں بھی پہاڑوں پر گئے لوگوں کے ساتھ بیٹھنے کی بات کی تھی، ہم نے وہ جنگ اپنے اوپر مسلط کی جو ہمار ی نہیں تھی، ریاست نے غلط فیصلے کیے جس کی وجہ سے ہماری سرحد غیرمحفوظ ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…