جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)کراچی میں کورونا وائرس کے خطرناک ویرینٹ اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی محکمہ صحت نے شہر قائد کے مخصوص علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے پہلے مریض کی تصدیق کے بعد کراچی کے علاقے سولجر بازار اور رحیم اپارٹمنٹ کے

اطراف میں مائیکر و لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے انکشاف کیا ہے کہ دو کروڑ سے زائد پاکستانیوں نے تاحال کرونا ویکسین کی دوسری خوراک حاصل نہیں کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اجلاس ہوا، جس میں پندرہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل نے کابینہ اراکین کو اومی کرون کے پیش نظر خطرات اور حفاظتی اقدامات پر بریفنگ بھی دی، جس پر کابینہ نے ملک بھر میں ویکسی نیشن کو مزید تیز، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور ماسک پہننے کی ضرورت پر زور دیا۔معاونِ خصوصی نے کابینہ اراکین کے سامنے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 2کروڑ افراد نے ویکسین کی دوسری ڈوز نہیں لگوائی، یہ بہت تشویشناک بات ہے۔کابینہ اراکین نے اپیل کی کہ عوام جلدسیجلد دوسری ڈوز لگوالیں تاکہ کرونا پھیلاؤ کو روکاجاسکے۔ معاونِ خصوصی نے اراکین کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ دوسری خوراک حاصل کرنے والوں کا قوتِ مدافعت 17 گنا سے زائد بڑھ جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…