ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آنکھوں کے نیچے پڑنے والے سیاہ حلقوں کی انتہائی حیران کن وجہ سامنے آ گئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اللہ کی دی ہو ئی بیش بہا نعمتوں سے ایک نعمت آنکھیں ہیں جس طرح روشنی کی قدر اندھیرے میں رہنے والے جانتے ہیں اس ہی طرح بینائی کی قدرو قیمت وہ ہی جانتے ہیں جو اس سے محروم ہوتے ہیں۔ آنکھوں کی جتنی بھی حفاظت کی جائے کم اس لیے آپ اپنی غذا میں ایسی چیزوں کا استعمال زیادہ کریں جو آپ کی آنکھوں کی بینائی کے لیے مفید اور کارآمد ہو ں۔

آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ جانے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن ماہر امراض چشم ڈاکٹر روشنی پٹیل کا کہنا ہے کہ کھانے میں زیادہ نمک استعمال کرنے سے بھی آپ کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ سکتے ہیں، جن سے کھانے میں نمک کی مقدار کم کرکے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمک کی زیادتی سے جسم میں مائع مواد میں رکاوٹ کا امکان بڑھ جاتا ہے اور عموماً یہ مائع مواد آنکھوں کے نیچے جمع ہوتا ہے جس سے اس جگہ پر جلد کی رنگت سیاہی مائل ہو جاتی ہے۔ ایسے لوگوں کو اپنی خوراک میں نمک کی مقدار کم کرنی چاہیے،واضح رہے کہ آج کل ہر کوئی بے خوابی یا رات تک جاگنے کا عادی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں کے گرد حلقے ہونا عام سی بات ہے۔ کیا آپ بھی آنکھوں کے گرد حلقوں کی وجہ سے پریشان ہیں اگر ہاں تو آج ہم آپکو چند ایسی مفید اور آزمودہ کام کی باتیں بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ مہینوں میں نہیں بلکہ دنوں میں اپنی آنکھوں کے گرد موجود حلقوں کو ختم کر سکتے ہیں۔ پاؤں کے تلوؤں میں سرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے اور حلقے بھی غائب ہوجاتے ہیں۔ کھانے کے بعد سونف کھانے سے حیرت انگیز طورسیاہ حلقوں سے نجات حاصل ہوجاتی ہے۔ آنکھوں کے گرد سیاہ جلد کا لیموں سے زیادہ اچھا علاج کوئی نہیں، شہد اور لیموں کا پیسٹ لگانے سے مرض ختم ہوجاتا ہے۔ وہ خواتین جو آنکھوں کے ارد گرد

جلد پر پڑنے والے دھبوں سے پریشان ہیں ان کو چاہیے کہ وہ گاجر کو اپنی خوراک کا حصہ بنا لیں۔ آنکھوں کے حلقوں کے گرد ناریل کے تیل کی مالش کریں اور حلقوں پر لگا کر کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں، پھر اس کے بعد نیم گرم پانی یا صاف تولییسے اسے صاف کرنے سے سیاہ حلقوں میں حیرت انگیز کمی دکھائی دیتی ہے۔ اس کے علاوہ مچھلی کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں کیونکہ مچھلی جلد اور آنکھوں دونوں کے لیے مفید ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…