راولپنڈی (این این آئی)تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر فائرنگ سے سکول وین کا ڈرائیور مشتاق شدید زخمی ہوگیا ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ وین ڈرائیور سے ذاتی دشمنی کی بنائ پر پیش آیا،فائرنگ کرنے والے ملزمان نے ڈرائیور کو نشانہ بنایا ،وین میں تمام طلباء محفوظ رہے،واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ،زخمی ڈرائیور کو
علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ریسکیو 1122کے مطابق گولی ڈرائیور مشتاق کے دائیں کندھے میں لگی۔دوسری جانب آئی جی پنجاب نے راولپنڈی میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیدیا ۔