بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان(این این آئی)اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں اوباش نوجوان دو بھائیوں نے 14 لڑکے کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس تھانہ تبسم شہید نے رحمان علی نامی 14 سالہ لڑکے کو

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکے سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق لڑکے کے والد عبدالغفار کی مدعیت میں 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مدعی نے بیان دیا ہے کہ گزشتہ شب اپنے رقبہ پر بیٹے کے ہمراہ کام کر رہا تھا، رات کے کھانے کے وقت بیٹے کو دودھ لینے گھر بھیجا تو راستے میں اوباش دو سگے بھائیوں شہباز اور شہزاد نے بیٹے کو پکڑا اور ساتھ لے گئے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…