بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

یوریا کھاد کابحران شدت اختیار کر گیا،بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگی

datetime 13  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل(آن لائن)یوریا کھاد کابحران شدت اختیار کر گیاہے،بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگی،علاقے کے زمینداروں کاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ شہر اور گردونواح میں یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا،جبکہ گوداموں میں چھپائی گئی یوریا کسانوں میں مہنگے داموں فروخت کی جانے لگی ہے،گندم کو پہلے پانی کے دوران یوریا کھاد کی اشد ضرورت ہوتی ہے،پہلے اور دوسرے پانی لگانے پر کھاد نہ ڈالی گئی تو گندم کی

فی ایکڑ پیداوار میں10/15 من فی ایکڑ کمی ہونے کا خدشہ ہے اس سے قبل انتظامیہ نے کھاد ڈیلرز سے زبردستی کھاد قبضہ میں لے کر سرکاری ریٹ پر فروخت کر دی تھی جبکہ شہر میںصرف 2 رجسٹرڈ ڈیلرزہیں جنہوں نے خسارہ ہونے کے باعث یوریا کی مزید بکنگ نہ کرائی جس پر کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا،محکمہ زراعت کے حکام نے رواں ہفتے 1ہزار بوری یوریاکھاد پہنچنے کی یقین دہانی کرائی ہے،اگر کھاد وقت پر نہ پہنچی تو کسانوں کو مالی خسارہ پہنچنے کا خطرہ لاحق ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…