خانیوال (این این آئی)پی پی 206 خانیوال میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، انتخابی دنگل 16 دسمبر کو سجے گا۔نشست نون لیگی ایم پی اے نشاط خان ڈاھا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔اس حلقے سے 2018ء کے الیکشن کے پی ٹی آئی امید وار رانا محمد سلیم حالیہ
ضمنی الیکشن میں نون لیگی امید وار ہیں،2018ء میں (ن )لیگ کے امید وار نشاط احمد ڈاھا کی بیوہ نورین نشاط ڈاھا حالیہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی امید وار ہیں۔اس ضمنی انتخاب میں پی پی کے میر واثق سرجیس حیدر اور تحریکِ لبیک کے شیخ محمد اکمل بھی حصہ لے رہے ہیں۔