پشاور(نیوزڈیسک)پشاور پولیس نے شہر اور مضافات کے علاقوں میں اچانک سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 9 اشتہاری ملزمان اور 14 افغان باشندوں سمیت 119 مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا ہے ،ایس ایس پی پشاور داکٹر میاں محمد سعید کے مطابق پشاور کے نواہی علاقہ متھرہ چمکنی اور بھانہ ماڑی میں پولیس نے گھر گھر تلاشی کی اس دوران گرفتار کئے جانے والے 9 اشتہاری ملزمان اور 14 افغان باشندوں سمیت 119 مشتبہ افراد کے قبضے سے ایک ایس ایم جی 27 پستول 4 رائفل اور 216 کارتوس برآمد کر لیئے پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں