بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوامیں بلدیاتی نمائندوں کے ہاتھ باندھ دیئے گئے

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوامیں بلدیاتی نمائندوں کے ہاتھ باندھ دیئے گئے ،خیبرپختونخواکابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ءمیں ترمیم کی منظوری دی جس کے تحت ڈسٹرکٹ کونسل،تحصیل کونسلز اور ٹاﺅن کونسلز کے ممبران کی جانب سے پارٹی کے فیصلے سے روگردانی کی صورت میں اپنی نشست سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ءکی شق) 74 (7 کے مطابق لوکل گورنمنٹ کونسلز کے ممبران کا انتخاب سیاسی بنیاد پر ہوتا ہے لیکن اس میں ایسی شق نہیں تھی کہ defectionکی صورت میں ممبران نااہل ہوں ۔جس طرح اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل63-A2 کے تحت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی(defection) کی صورت میں نا اہل ہو جاتے ہیں لہذاضرورت محسوس کی گئی لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013ءکو آئین سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ترمیم لائی جائے اس لئے کابینہ نے اس ترمیمی بل کے مسودہ کی منظوری دی۔انہوں نے کہاکہ ترمیم کے مطابق سیکشن۔78 کے ساتھ سیکشن۔78-Aکا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت اگر ایک ممبر تحصیل،ٹاﺅن اور ڈسٹرکٹ کونسل اپنی پارٹی کی ممبرشپ سے استعفیٰ دیتا ہے اور دوسری سیاسی جماعت میں چلا جاتا ہے اور متعلقہ کونسل میں اپنی پارٹی کے فیصلے کے برعکس جس کا وہ ممبر ہے درجہ ذیل معاملات میں ووٹ دیتا ہے یاabstain کرتا ہے،وزیراطلاعات نے کہاکہ پارٹی سربراہ اس ضمن میںالیکشن کمشنر، نائب ناظم یا پریذائیڈنگ آفیسر کویا جیسا بھی معاملہ ہو لکھ کر دیگا کہ متعلقہ ممبر نے پارٹی سے defectionکی ہے اور اس کی ایک کاپی ممبر کو بھیجے گا ۔انہوں نے کہاکہ نوٹس کی وصولی کے بعد نائب ناظم یا پریذائیڈنگ آفیسر دو دنوں کے اندر نوٹس چیف الیکشن کمشنر کو بھیجے گا نہ بھیجنے کی صورت میں بھی ایسا ہی تصور ہوگا کہ بھیجا گیا ہے جو معاملہ الیکشن کیمیشن کے نوٹس میں لائیگا اور الیکشن کمیشن معاملے پر 30دنوں کے اندر فیصلہ دیگا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمشنر کی توثیق کی صورت میں وہ فرد کونسل کا ممبر نہیں رہے گا اور اس کی سیٹ خالی ہو جائے گی۔مشتاق غنی نے کہاکہ کوئی بھی متاثرہ فریق اگر الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متفق نہ ہو تو وہ 30دنوں کے اندر اندر ہائی کورٹ میں اپیل کر سکے گا اور ہائی کورٹ 60دنوں کے اندر اپیل پر فیصلہ دے گا۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…