ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت تجارت نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکائونٹ کے ذریعے ایک انفوگرافک شائع کیا ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیاہے کہ کرونا وائرس (کووڈ19)کی بوسٹر خوراک کو بازاروں میں داخلے کے لیے بنیادی شرط قرار دیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ یکم فروری 2022 سے مملکت بھر
میں تجارتی مرکز اور بازاروں میں داخلے کے لیے بوسٹر خوراک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔وزارت تجارت نے کہا کہ اس فیصلے میں 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے گروپ شامل ہیں۔ وہ تمام لوگ جنہیں دوسری خوراک لینے کے بعد سے 8 ماہ یا اس سے زیادہ وقت گذرچکا ہے وہ افراد جو توکلناایپلی کیشن پر رجسٹریشن کے مطابق ویکسین لینے سے مستثنی ہیں وہ شامل نہیں ہوں گے۔