جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کی سخت ہدایات نظر انداز، وزیر اعظم عمران خان پشاور جا پہنچے

datetime 8  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن )وزیر اعظم عمران خان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے منع کرنے کے باوجود پشاور پہنچ گئے ہیں ،وزیراعظم عمران خان پاکستان کارڈ انشی ایٹو کی لانچنگ کیلئے پشاور پہنچیں ہیں ۔قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے

روک دیا، الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرپشاورنے وزیراعظم عمران خان کویاددہانی کا خط لکھ دیا،خط میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو پشاور کادورہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں 19دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں ، پہلے مرحلے میں پشاور میں بھی بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کیاجارہاہے لہذا انتخابی کے شیڈول کے اعلان کے بعد وزیراعظم کا متعلقہ مقام کادورہ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری تصور ہوگا۔الیکشن کمیشن کااس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ صدرمملکت ،وزیراعظم اورگورنرزانتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کسی بھی ڈویلپمنٹ اسکیم کیلئے متعلقہ حلقے کادورہ نہیں کرسکتے ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے اورالیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے سیکشن 233اور 234کے تحت کارروائی کرسکتاہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو یاددہانی نوٹس بھی جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے ، لیکشن ایکٹ کے سیکشن 233اور 234کے تحت کارروائی کر سکتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…