اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کا کرکٹ میں کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ڈھاکہ ٹیسٹ بنگلہ دیش فالو آن کا شکار ہو چکا ہے ، پاکستان کی فتح کے امکانات روشن ہیں تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی بنگلہ دیش
کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے جس کے باعث پاکستان کے جیت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ڈھاکا میں کھیلے جارہے میچ کے آخری روز ساجد خان کی گھومتی گیندوں کے آگے کسی بنگلہ دیشی کھلاڑی کا بس نہ چلا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ساجد خان نے 42 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں دوسری اننگز میں بھی بنگلہ دیش کے ابتدائی 4 بلے باز 25 کے مجموعی اسکور پر وکٹیں گنوا چکے ہیں۔میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 76 رنز بنائے تھے۔آج کھیل کے آخری روز بنگلہ دیش نے اننگز کا آغاز کیا تو اسے فالو آن سے بچنے کے لیے 101 تک پہنچنے کی ضرورت تھی لیکن بنگال ٹائیگرز اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 11 رنز کا ہی اضافہ کر سکے۔ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی نے صرف چھ اوورز میں ہی بنگلہ دیش کے باقی تین بلے بازوں کو بھی پویلین لی راہ دکھا دی، اس طرح میزبان ٹیم 213 رنز کے خسارے سے فالو آن کا شکار ہو گئی۔