جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

صوبائی وزیر کھیل نے کم عمر پاکستانی ٹینس سٹار میکائیل علی بیگ کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کم عمر پاکستانی ٹینس سٹار میکائیل علی بیگ کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا،نوجوان ٹینس سٹار میکائیل علی بیگ نے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے ملاقات کی جس میں ٹینس کے فروغ اور ترقی کے بارے میں بات چیت کی گئی

،اس موقع پرصوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ میکائیل علی بیگ کو سپورٹس بورڈ پنجاب کا خیر سگالی سفیر مقرر کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،میکائیل علی بیگ پاکستان کے کم عمرٹینس سٹار ہیں، انہوںنے کم عمری میں ہی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، 12سال کی عمر میںعالمی ٹائیٹلز جیت لئے ہیں،میکائیل علی بیگ نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پاکستان کوان پر فخر ہے،میکائیل علی بیگ نوجوان کھلاڑیوںکے لئے رول ماڈل ہیں،ٹینس کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کررہے ہیں، ٹینس کی چیمپئن شپ بھی کرائی ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے میکائیل علی بیگ کو خیر سگالی سفیر کا سرٹیفکیٹ بھی دیا،میکائیل علی بیگ نے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ کا بھی دورہ کیا اور ٹینس بھی کھیلی۔میکائیل علی بیگ نے نومبر میں نورالسلطان قازقستان آئی ٹی ایف ایشیئن 12 انڈر ٹیم مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، اردن، تھائی لینڈ، بھارت اور قازقستان کی ٹیموں کو شکست دی،ستمبر میںمیکائیل علی بیگ نے اسلام آباد آئی ٹی ایف انڈر ٹیم مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا اس مقابلے میں میکائیل علی بیگ نے بھارت کی ٹیم کو شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…