جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا سندھ میں کم ا ز کم اجرت25 ہزار مقرر کرنے کیخلاف حکم امتناع دیدیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے سندھ میں کم از کم اجرت 25 ہزار مقرر کرنے کیخلاف حکم امتناع دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سندھ کابینہ نے 25 جون کو 25 ہزار روپے کم از کم اجرت مقرر کی، نجی صنعت کے وکیل کا موقف ہے کہ سندھ میں مقرر کردہ کم از کم اجرت کا طریقہ کار آئین کے منافی ہے،عدالت نے حتمی فیصلے میں حکم امتناع واپس لیا تو درخواست گزار تمام مہینوں کی

اجرت ادا کریں گے، کیس کی سماعت تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کی جائے۔ عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو عدالتی معاونت کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔ منگل کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سندھ میں کم از کم اجرت 25 ہزار مقرر کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت نجی صنعت کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ سندھ ویج بورڈ نے کم از کم اجرت 19 ہزار کرنے کی سفارش کہ تھی، وزیر اعلی سندھ نے سفارش کے برعکس کم از کم اجرت 25 ہزار کردی،قانون کے مطابق وزیر اعلیٰ یا سندھ حکومت کی پاس خود سے اجرت بڑھانے کا اختیار نہیں،باقی صوبوں میں کم از کم اجرت 20 ہزار اور سندھ میں 25 ہزار ہے،سندھ کی انڈسٹری کیلئے 25 ہزار اجرت دینا ممکن نہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ صوبائی خود مختاری کی بات بھی تو کی جاتی ہے۔ درخواستگزار نجی صنعت کے وکیل کا موقف اپنایا کہ سندھ میں مقرر کردہ کم از کم اجرت کا طریقہ کار آئین کے منافی ہے،عدالت نے حتمی فیصلے میں حکم امتناع واپس لیا تو درخواست گزار تمام مہینوں کی اجرت ادا کریں گے، کیس کی سماعت تین رکنی بینچ کے سامنے مقرر کی جائے۔عدالت عظمی نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو معاونت کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔ جبکہ سندھ میں کم از کم اجرت 25 ہزار مقرر کرنے کیخلاف حکم امتناع دیدتے ہوئے معاملہ پر سماعت جنوری 2022ء تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…