اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے پاس استعفے اور تحریک عدم اعتماد کا آپشن ہر وقت موجود ہے ، وقت آنے پر انہیں استعمال کیا جائے گا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج تک ہمیں ہمارا جرم معلوم نہیں ہو سکا ، چیئرمین نیب کو کل ہر بات کا حساب دینا ہوگا
، این آر او نہ دینے کا کہنے والوں ںے خود کو آین آر او دینے کیلئے نیب کا تیسرا آرڈیننس جاری کیا۔ ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے ، چینی اور آٹے کے سکینڈل آرہے ہیں۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ملکی نظام کو بدلنا چاہتی ہے ، ہمیں زرداری صاحب کے مقابلہ کرنے کے بیان سے ڈر نہیں ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فون کرکے ارکان کو بلایا گیا۔ ملکی معیشت تباہ کردی گئی ملک میں چینی آٹا کے سکینڈلز ہیں،نظام کے اندر مداخلت کیوجہ سے یہ دن دیکھنے ہڑ رہے ہیں،جب نظام میں مداخلت ختم ہوگی تو معاملات ٹھیک ہونگے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو کیا گیا سب کے سامنے ہے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فون کرکے اراکین کو بلایا گیا، چیئرمین نیب کی سمری دندان ساز صدر کو بھیجی گئی،اس حکومت کی گنتی بھی کمزور ہے، غلطی شاید قائد اعظم کی تھی جو ملک بنا گئے،اس ملک میں الیکشن چوری ہوا اور فواد چوہدری کی حکومت قائم ہوئی استعفے اور عدم اعتماد کا آپشن بھی موجود ہے،وقت پر استعمال کیا جائے گا،جب تک آئینی نظام میں مداخلت ختم نہیں ہو گی ملک درست نہیں ہو گا۔