کراچی(نیوزڈیسک )پاکستان کے مایہ نازسابق فاسٹ باولر وسیم اکرم کی گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باولر وسیم اکرم ان دنوں فاسٹ باولرز کی ٹریننگ کے سلسلے میں کراچی میں موجود ہیں۔سابق فاسٹ باولرکی گاڑی پرکارساز کے نزدیک فائرنگ کا واقع پیش آیا ہے، وسیم اکرم اس واقعے میں محفوظ رہے ہیں۔پولیس کے مطابق 15 پر ایک کال موصول ہوئی ہے جس میں پولیس کو اطلاع دی گئی ہے کہ وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔فائرنگ کے واقعے نتیجے میں دو گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔وسیم اکرم گھر سے نیشنل اسٹیڈیم آرہے تھے کہ یہ واقع پیش آیا اس وقت سابق کپتان اور فاسٹ باولر نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہیں اورمحفوظ ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں