اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گیت گانے کی تعریف کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز نے اچھا گایا، اچھی بات ہے خاندانی محفلوں میں انجوائے کرنا چاہیے، ہمارا ن لیگ کی قیادت سے سیاسی اختلاف ہے، ہمارا اعتراض یہ ہے کہ ہمارے پیسوں سے شادیاں نہ کریں۔