جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

مراکش اور اسرائیل میں خفیہ معاہدہ طے پاگیا عبرانی اخبار کا اہم انکشاف

datetime 7  دسمبر‬‮  2021 |

رباط (این این آئی)عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن نے مراکشی فیڈریشن کے ساتھ ایک خفیہ معاہدہ کیا ہے۔عبرانی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ رباط میں ایک خفیہ تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے گئے اور اس پر دستخط کے دوران قابض ریاست اور مراکش کے جھنڈے لہرائے گئے۔اخبارکے مطابق دونوں یونینوں نے سیاسی حساسیت کی وجہ سے معاہدے کی

رازداری برقرار رکھنے کی کوشش کی۔ فیفا، یورپی اور افریقی فٹ بال ایسوسی ایشنز نے اس معاہدے تک پہنچنے میں تعاون کیا۔عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنے مراکش کے ہم منصب فوزی لکجا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مراکش کے بادشاہ نے کھیلوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے اس معاہدے کی منظوری دی۔اخبار نے بتایا کہ مراکش میں اسرائیلی سفیر نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور اس معاہدے پر خفیہ مذاکرات کی تفصیلات میں شامل حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ دونوں فیڈریشنز ابھی تک اسرائیل اور مراکش کی ٹیموں کے درمیان میچ کی تاریخ مقرر نہیں کر سکیں کیونکہ دونوں ٹیموں کے میچز کی بڑی تعداد اگلے سال ہونے والے ہیں۔توقع ہے کہ 17 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں پر مشتمل اسرائیلی ٹیم اپنے مراکشی حریف کے خلاف میچز کا انعقاد اگلے ماہ مراکش پہنچنے کے بعد کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…