کراچی (آن لائن) امریکی بھی رکشے کی سواری کے دیوانے نکلے ، کراچی میں امریکی قونصل خانے کے اہلکاروں نے رکشے کی سواری کا مزہ لیا۔رنگ برنگی تین پہیوں والی سواری کے گورے مسافروں کی خوشی دیدنی تھی۔کراچی میں امریکی قونصل خانے کی ایک اہلکار نے رکشے پر بنے ڈریگن کو گیمز آف تھرونز سے جوڑ دیا۔ایک نے اسے سمارٹ کار سے بھی زیادہ مفید قرار دیا تو دوسرے نے رکشہ امریکا لے جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی سپر ہٹ ہوگئی۔واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز آپریشن کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ کی وارداتیں نہ ہونے کے برابر ہے، اب ہم کہہ سکتے ہیں کراچی روشنیوں کا شہر بننے کی طرف جا رہا ہے۔