بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ‘حیران کن دعویٰ

datetime 6  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے معاہدے، ملک میں مسلسل مہنگائی میں اضافہ کررہے ہیں۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آنے والے منی بجٹ میں بجلی کے نرخوں 4.85 روپے فی یونٹ اضافے کی نوید سناکر قوم کا خون خشک کردیا گیا ہے۔ اس سے بجلی کے صارفین

پر ماہانہ 61 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جبکہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں ہر ماہ 4 روپے فی لیٹر اضا فے سے صارفین پر 356ارب روپے کا بوجھ پڑے گا اور ہر ماہ اضافے کا سلسلہ جون 2022ء تک جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے منی بجٹ میں حکومت کی جانب سے اشیاء خوردونوش اور ادویات کے علاوہ دیگر اشیاء پر 350ارب روپے ٹیکس چھوٹ ختم کردی جائے گی۔ پبلک سیکٹر کے ترقیاتی منصوبوں میں 200ارب کم کرکے 700ارب کرنے سے جاری ترقیاتی منصوبے بھی متاثر ہوں گے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوںمیں فہم و فراست کے نام کی کو ئی چیز موجود نہیں۔ پورے کے پورے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے اور اس بات کا اعتراف خود پی ٹی آئی کاگورنر پنجاب چوہدری سرور بھی کرچکے ہیں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی ہدایت پر اسٹیل ملز ، ریلوے، واپڈا ، پی آئی اے کی نجکاری کرنا چاہتی ہے۔ اس سے ہزاروں افراد کا روزگار دائو پر لگ جائے گا۔ جو حکومت ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرکے بر سر اقتدار آئی تھی، اب وہی لوگوں کو بے روزگار اور ان سے چھت چھین رہی ہے۔ ملک کے بیرونی قرضے 127ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔ ملکی معیشت کا کل حجم 280ارب ڈالر ہے جبکہ ایف ٹیف کی گرے لسٹ سے ملکی معیشت کو 50ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ 1190ڈالر فی کس آمدنی کے ساتھ پاکستان کا 181واں نمبر ہے۔ تبدیلی سرکار نے ملک کی معیشت کا وہ حشر کیا جو کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا۔ ان سے نجات حاصل کئے بغیر پاکستان کو نہیں بچایا جا سکتا ۔قوم تبدیلی کے خمار سے باہر آچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…