بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

12 سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو کرونا وائرس کی ویکسین فوری لگوانے کا حکم

datetime 6  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہاہے کہ محکمہ صحت کے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی ہے۔کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کیلئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں- عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی

مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں- 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کوویکسین لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 66 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 443,529 ہو گئی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 426,144 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 4,347 ہو گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 4 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ گذشتہ روز کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ساہیوال سے 1 ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,038 ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17,077 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے اب تک مجموعی طور پر 8,475,390 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 37 اور راولپنڈی سے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان سے 5 جبکہ سرگودھا سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 0.8 فیصد ریکارڑ کی گئی ہے۔ فیصل آباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 0.3 فیصد جبکہ راولپنڈی میں 1.0 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں کورونا وائرس کی 0.3 اور گوجرانولہ میں 0.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں – سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران پنجاب کی ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد آبادی کوویکسین لگائی گئی ہے۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوران پنجاب کی دوکروڑستاسٹھ لاکھ آبادی کوکوروناسے بچاؤکی ویکسین لگائی جائے گی۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…