جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،سبزیاں دودھ گھی اور گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

datetime 6  دسمبر‬‮  2021 |

مکوآنہ (این این آئی )حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے سبزیاں دودھ گھی اور گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ شہر کے تمام بازاروں میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے گراں فروشوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے پرایس کنٹرول مجسٹریٹ اور پرایس کنٹرول کمیٹیاں

سمیت تمام ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عوام کی جانب سے شکایات کے باوجود انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہے عام آدمی کی روز مرہ کے استعمال کی اشیائ� خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے غریب اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دینے سے بھی اب قاصر ہو چکے ہیں حکومتی دعوؤں میں مہنگائی میں کمی کے راگ الاپے جا رہے ہیں لیکن حقیقت میں مہنگائی میں کمی کی بجائے ہر روز مزید اضافہ ہو رہا ہے جس سے عام آدمی کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے غریب اور کم آمدن والے افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جڑانوالہ شہر میں خود ساختہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے فوری اور سخت اقدامات کئے جائیں تاکہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی اپنے بچوں کو کھلا سکیں ذرائع کے مطابق پرایس کنٹرول مجسٹریٹ دو تین افراد کو 5 ہزار فی دوکان دار کو جرمانہ کر دیتی ہے اور باقی اپنے منظور نظر دوکان داروں سے آنکھیں چرا کر چلی جاتی ہیں کیونکہ ان دوکان داروں سے پرایس کنٹرول مجسٹریٹ کی باقاعدہ طور پر منتھلی طے کی گئی ہے شہریوں نے پنجاب حکومت سے پرایس کنٹرول مجسٹریٹ کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…