اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں راوی روڈ پر چور کی ناکام کوشش ، چور فیکٹر ی میں روشندان کے ذریعے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہ روشندان میں پھنس کر رہ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ پر واقعہ ایک فیکٹری میں چور نے روشندان کے
ذریعے گھسنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں پھنس گیا اور ساری رات وہیں پھنسا رہا ۔ صبح فیکٹری مالک نے جب فیکٹری کھولی تو اسے چور روشندان میں پھنس ہوا دیکھ کرفوری پولیس کا اطلاع دی پولیس نے پہنچ کر علی رضا نامی چور کر گرفتار کر لیا ہے ۔